Saturday, January 4, 2025
Homeالیکشن 2024بلاول بھٹو زردارینوید انتھونی کی بطور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی تقرری پر ہیومن...

نوید انتھونی کی بطور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی تقرری پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا پیغام

Published on

نوید انتھونی کی بطور ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی تقرری پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا پیغام

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ (ٹویٹر) ایکس پر جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نوید انتھونی کی نامزدگی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے.

بیان میں مزید کہا گیا کہ نوید اینتھونی کے ڈپٹی اسپیکر کے طور پر نامزدگی کے سامنے آنے سے پاکستان میں مذہبی اقلیتی برادریوں کو ان کی شہریت کی حیثیت اور پاکستان کی سیاست اور معاشرے میں جگہ حاصل کرنے کے امکانات کے حوالے سے اعتماد حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے غیر مسلم رُکن صوبائی اسمبلی انتھونی نوید کو نامزد کر رہی ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this