انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی قیاس آرائیاں،پیپلز پارٹی کا موقف سامنے آگیا

0
100

انوار الحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی قیاس آرائیاں، پیپلز پارٹی کی تردید سامنے آگئی.

پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پارٹی میں شمولیت اور چیئرمین سینیٹ بننے کی خبروں کی تردید کردی ہے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع نے بھی ان خبروں پر ’حیرت‘ کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پی پی پی میں شمولیت اور انہیں چیئرمین سینیٹ بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار یوسف رضا گیلانی ہوں گے، تاہم حتمی فیصلہ ابھی ہونا ہے۔

انوار الحق کاکڑ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں ذرائع سے سامنے آ رہی ہیں، جن کے مطابق بعدازاں انہیں چیئرمین سینیٹ بنایا جائے گا۔

ان قبل از وقت افواہوں کا مقصد واضح نہیں لیکن یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ یہ اشارے پیپلز پارٹی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کی قبولیت یا ردعمل جانچنا ہوسکتا ہے۔

تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی پارٹی میں شمولیت اور چیئرمین سینیٹ بننے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔