
Marathon is being organized for the first time in the history of Khyber Pakhtunkhwa
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار میرا تھن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ صوبائی محکمہ کھیل کے مطابق صوبے کی پہلی میراتھن ریس آج رات 10 بجے ہوگی، میراتھن ریس بی آر ٹی روٹ پر ہوگی۔
حکام محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کاکہنا ہے کہ 25 کلومیٹر ریس چمکنی بزنس روڈ سے حیات آباد تک ہوگی میراتھن میں 1500 ایتھلیٹ شریک ہوں گے۔