Wednesday, July 3, 2024
پاکستانلکی مروت:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 7 اہلکار شہید

لکی مروت:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 7 اہلکار شہید

لکی مروت:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 7 اہلکار شہید

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کے روز لکی مروت میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے.

مقامی حکام نے بتایا کہ گاڑی کیچی کمر کے علاقے میں جا رہی تھی کہ پنجاب کے ضلع میانوالی کی سرحد سے متصل گاؤں سلطان خیل کے قریب حادثہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والوں میں قصور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد فراز الیاس بھی شامل ہیں۔

فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ قصور کے رہائشی 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس کے ساتھ اسکردو سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر، 34 سالہ لانس نائیک محمد انور، 36 سالہ گھانچی شامل ہیں۔ غذر سے لانس نائیک حسین علی، ملتان سے 33 سالہ سپاہی اسد اللہ، گلگت سے 27 سالہ سپاہی منظور حسین اور ضلع راولپنڈی سے 31 سالہ سپاہی راشد محمود نے جام شہادت نوش کیا۔

دریں اثنا، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ضلع لکی مروت کے علاقے شہاب خیل میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...