اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس جون 2025 میں نیشنل ہاکی لیگ (این ایچ ایل) ڈرافٹ کی میزبانی کرے گا، جو ایک منفرد اور ڈی سینٹرلائزڈ فارمیٹ میں منعقد ہو گا۔ (این ایچ ایل) پہلی بار (این بی اے) نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ،(این ایف ایل) نیشنل فٹبال لیگ اور (ایم ایل بی) میجر لیگ بیس بال کی طرح ایک ڈی سینٹرلائزڈ فارمیٹ اپنانے جا رہا ہے۔
اس فارمیٹ میں تمام 32 ٹیمیں ڈرافٹ کے لیے ایک ہی جگہ پر جمع ہونے کے بجائے اپنے ہوم بیس سے شرکت کریں گی۔ تاہم، چوٹی کے کھلاڑی لاس اینجلس کے پیکاک تھیٹر میں موجود ہوں گے، جہاں کمشنر گیری بیٹ مین ان کے نام پکار کر ان کا استقبال کریں گے۔
یہ ڈرافٹ 27 اور 28 جون 2025 کو منعقد ہوگا۔ گزشتہ سال یہ ڈرافٹ لاس ویگاس کے اسفیئر میں ہوا تھا۔
یہ تبدیلی این ایچ ایل کے لیے ایک بڑا قدم ہے، کیونکہ اس سے ٹیموں کو لاجسٹکس میں سہولت اور بہتر فیصلہ سازی کے مواقع ملیں گے۔ اس فارمیٹ سے ٹیموں کو اپنے ہوم بیس پر رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرافٹ میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
لاس اینجلس میں ہونے والا یہ ایونٹ یقینی طور پر این ایچ ایل کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ اور یادگار موقع ہوگا۔