
Mo Salah Shines In Liverpool's 2-1 Win Over Arsenal In Pre-Season Friendly Photo-Getty Images
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں لیورپول نے پریمیئر لیگ کے حریف آرسنل کو 2-1 سے شکست دی۔لیور کی اس جیت میں محمد صلاح کے 13ویں منٹ کے گول اور فیبیو کاروالہو کے 34ویں منٹ ایک اور گول نے اہم کردار ادا کیا ۔
آرسنل کے کائی ہاورٹز نے 40ویں منٹ میں گول کیا۔ دونوں ٹیموں نے دوسرے ہاف میں کئی تبدیلیاں کیں اور کھیل کی رفتار سست پڑ گئی۔ لنکن فنانشل فیلڈ اسٹیڈیم میں 69,679 شائقین کی شرکت ریکارڈ قائم کیا۔
لیورپول کا اگلا پری سیزن میچ ہفتے کو کولمبیا میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف ہے۔ آرسنل وطن واپس روانہ ہوگیا اور امارات اسٹیڈیم میں بائر لیورکوزن اور لیون کے خلاف دوستانہ ٹورنامنٹ کھیلے گا۔