Friday, July 5, 2024
پاکستاندنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان بھی شامل

دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان بھی شامل

دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان بھی شامل

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے اپنی ایک رپورٹ میں دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں سر فہرست جنوبی سوڈان ہے جبکہ 100ممالک کی فہرست میں پاکستان 52نمبرپرہے.

فہرست میں دوسرا نمبر برونڈی کا ہے، تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو موجود ہیں.

غریب ترین ممالک کی فہرست میں جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے، فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے، جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

امیر ترین ممالک میں لکسمبرگ، آئرلینڈ ، سنگاپور اور قطر بالترتیب سر فہرست ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...