Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹلنکا پریمیئر لیگ 2024: جافنا کنگز نے گال مارولز کو شکست دے...

لنکا پریمیئر لیگ 2024: جافنا کنگز نے گال مارولز کو شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار ٹائٹل جیت لیا

Published on

spot_img

لنکا پریمیئر لیگ 2024: جافنا کنگز نے گال مارولز کو شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار ٹائٹل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق اتوار کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں جافنا کنگز نے گال مارولز کو 9وکٹوں سے شکست دے کر اپنا چوتھا لنکا پریمیئر لیگ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

انہوں نے کوسل مینڈس اور ریلی روسو کی دھماکہ خیز اننگز سے 185 رنز کے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔

پاتھم نسانکا، جافنا کنگز کی بیٹنگ اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے لیکن کوسل مینڈس اور ریلی روسو کی شاندار کارکردگی نے انہیں صرف 15.4 اوورز میں ہدف مکمل کرنے میں کامیاب کر دیا۔

ہفتہ کو کینڈی فالکنز کے خلاف کوالیفائر 2 میں سنچری بنانے والے کوسل مینڈس نے 40 گیندوں پر ناقابل شکست 72 رنز بنائے دوسری جانب جنوبی افریقہ کے روسو نے 50 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور 53 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے ان کی اننگز میں9 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

گال کے کپتان نیروشن ڈکویلا نے 6 باؤلرز کا استعمال کیا لیکن صرف ڈوائن پریٹوریئس ہی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہےمہیش تھیکشنا نے بغیر کوئی وکٹ لیے چار اوورز میں 34 رنز دیے۔

اس سے قبل جافنا کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا انہوں نے 6.5 اوورز میں گال کو 24/3 کے مجموعی اسکور تک محدود رکھا لیکن بھانوکا راجا پاکسے اس موقع پر پہنچے اور 34 گیندوں پر 82 رنز بنائے۔

بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے8 چوکے اور 6 چھکے لگائے،انہوں نے سہان آراچیگے کے ساتھ 30 گیندوں پر 72 رنز کی زبردست شراکت داری بنائی.

ان کی شراکت نے گال کو اپنے ابتدائی دھچکے سے سنبھلنے اور 20 اوورز میں 184/6 کے مجموعی اسکورپر ختم کرنے میں مدد کی.

جافنا کنگز کے تیز گیند باز آسیتھا فرنینڈو نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ان کے ساتھی جیسن بہرنڈورف نے چار اوورز میں صرف 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this