Lando Norris becomes Formula One champion for the first time-AFP
ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری فارمولا ون ریس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد برطانوی ڈرائیور لینڈو نوریس نے مجموعی طور پر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔
ریس میں میکس ورسٹاپن نے ایک گھنٹہ 26 منٹ 7 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، تاہم وہ چیمپئن شپ میں صرف دو پوائنٹس کے فرق سے پیچھے رہ گئے۔
اوسکر پیاستری ریس میں دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ نوریس تیسری پوزیشن کے باوجود مجموعی طور پر 423 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی فارمولا ون چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہے۔ ورسٹاپن 421 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور ان کی مسلسل چار سالہ بالادستی کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔





