Thursday, February 13, 2025
Homeانڈیالداخ : دریا عبور کرنے کی کوشش میں بھارتی ٹینک دریا برد،...

لداخ : دریا عبور کرنے کی کوشش میں بھارتی ٹینک دریا برد، 5 فوجی ہلاک

Published on

لداخ : دریا عبور کرنے کی کوشش میں بھارتی ٹینک دریا برد، 5 فوجی ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سرحد پر دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران لداخ میں دولت بیگ اولڈی کے مقام پر بھارتی فوج کا ٹینک ’ٹی-72‘ دریا برد ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں دولت بیگ اولڈی کے مقام پر بھارتی فوج کا ٹینک دریا عبور کرنے کی کوشش میں بہہ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 28 جون کی شب فوجی مشقوں کے دوران بھارتی فوج کا ٹی-72 ٹینک دریائے شیوک میں سیلابی ریلے میں پھنس گیا، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر مدد کے لیے پہنچی لیکن اچانک پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ٹینک دریا برد ہوگیا۔

ٹینک پر بھارت کے ایک جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 5 فوجی اہلکار سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے، ریسکیو حکام نے دریا سے پانچوں فوجیوں کی لاشیں نکال لیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’بدقسمتی سے فوجیوں نے ٹینک پر دریا عبور کرنے کی کوشش کے دوران اپنی جانیں گنوائیں‘، قوم بہادر سپاہیوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی’۔

بھارتی فوجی حکام نے حادثے سے متعلق بتایا کہ افسوسناک واقعہ لیہ سے 148 کلومیٹر دور دولت بیگ اولڈی کے مقام پر ہفتے کی صبح پیش آیا، فوجی مشق کے دوران ٹینک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس سے جوانوں کی موت ہوئی۔

Latest articles

سہ فریقی سیریز: رضوان، آغا کی سنچری، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سلمان...

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

More like this