کلدیپ یادیو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے ‘پرجوش’

0
64
Kuldeep Yadav 'excited' to play Champions Trophy 2025 in Pakistan-ICC
Kuldeep Yadav 'excited' to play Champions Trophy 2025 in Pakistan-ICC

کلدیپ یادیو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے ‘پرجوش’

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلنے پر جوش کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹ اگلے سال کے شروع میں پاکستان میں منعقد ہونا ہے تاہم، ہندوستان کی شرکت غیر یقینی ہے، کیونکہ بی سی سی آئی ٹیم کو ملک کا دورہ کرنے کے لیے حکومت سے منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آسٹریلیا میں ایک ایونٹ کے دوران 29 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ اگر اجازت دی جائے تو وہ پاکستان میں کھیلنا پسند کریں گے۔

یادیو نے کہا کہ بطور کرکٹر، ہمیں جہاں بھی بھیجا جائے گا وہاں کھیلیں گے میں پہلے کبھی پاکستان نہیں گیا، اس لیے میں پرجوش ہوں پاکستانی لوگ بہت اچھے ہیں، اور جب بھی ہمیں موقع ملے گا ہم ضرور وہاں جا کر کھیلیں گے۔

تین مقامات – کراچی، راولپنڈی اور لاہور8 ٹیموں کے میچز کی میزبانی کریں گے اور پی سی بی کے آئی سی سی کو مجوزہ شیڈول کے مطابق، ہندوستان کے تمام میچ لاہور میں ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہیں۔