Kolkata: Messi statue unveiling marred by chaos-X
کولکتہ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے مجسمے کی رونمائی کی تقریب ہنگامہ آرائی اور شدید بدنظمی میں تبدیل ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق میسی صرف 10 سے 20 منٹ تک اسٹیڈیم میں موجود رہے، جس پر شائقین برہم ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق میسی کو سیاسی رہنماؤں اور وزرا نے گھیر رکھا تھا، جس کے باعث فینز انہیں قریب سے نہ دیکھ سکے شائقین کا کہنا ہے کہ میسی نے نہ فٹبال کو کک ماری اور نہ ہی حاضرین سے گفتگو کی۔
میسی کی جلد روانگی اور شاہ رخ خان کی عدم موجودگی پر مشتعل شائقین نے اسٹیڈیم میں کرسیاں پھینکیں اور توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی منتظمین کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
Tags: اردو انٹرنیشنل فٹبال لیونل میسی




