Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsکوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4...

کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

Published on

کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

دہشتگردوں نے رات گئے انڈس ہائی وے لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔

‏حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقار کے نام سے ہوئی جبکہ لکی مروت کا رہائشی عام شہری نور محمد بھی حملے میں شہید ہو گیا.

ترجمان پولیس فضل نعیم نے بتایا کہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات کے وقت بھاری ہتھیاروں سے اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری بھی جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہاڑی علاقے کے قریب ہی چھپے ہوئے ہیں، جلد ان کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this