Monday, February 17, 2025
HomeTop Newsکاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری روز

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری روز

Published on

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری روز

ملک میں 8 فروی کو ہونے والے الیکشن کےلیے جمع کرائے گئے کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر فیصلے سنائے جانے کا آخری روز ہے۔

ذرائع کے مطابق آج مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے کاغذات سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے جن میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کا فیصلہ سنایا جائے گا، اس کے علاوہ نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔

آج ہی شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 اور مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ کے چار صوبائی اور تین قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلے آج سنائے جائیں گے۔

آج ہی مونس الہٰی کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا ۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this