Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل 9: کراچی کنگز کی سنسنی خیز...

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار فتح

Published on

spot_img

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

کنگز نے آخری اوور کی آخری گیند پر 176 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قلندرز کو سیزن کےلگاتار چوتھے میچ میں شکست دی.

آخری اوور میں حسن علی، اور عرفان خان نیازی ،کے درمیان 11 رنز درکار تھے اور کنگز کی جانب سے اسپنر احسن بھٹی، نے اوور کروایا

حسن ،نے چھکا لگا کر مارجن کو پانچ رنز تک کم کر دیا.

کنگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا کیونکہ وہ اپنےپہلے پاور پلے میں اپنی چار وکٹیں گنوا بیٹھے تھے کیرون پولارڈ، نےمیچ کے درمیان میں شعیب ملک، کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز   کی  سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار فتح

دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے کھیلتے ہوئے 95 رنز بنائے پولارڈ، نے 33 گیندوں پر 58 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ملک، نے 32 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ عرفان خان 10 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

قلندرز کے لیے زمان خان، نمایاں باولر تھے جنہوں نےدو وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں ایک وکٹ کے ساتھ 22 رنز دیے۔

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز   کی  سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار فتح

اس سے قبل شان مسعود نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میر حمزہ نے تیسرے اوور میں فخر زمان کو آؤٹ کر کےمیچ کاشاندار آغاز کیا۔

صاحبزادہ فرحان، اور ڈوسن،نے 26 گیندوں پر 36 رنز کی ٹھوس شراکت قائم کی تبریز شمسی ،نے ڈوسن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔

شائی ہوپ، نے 13 گیندوں پر 21 رنز کی شاندار تیز اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے ان کی دوبارہ باؤنڈری لگانے والی کوشش اس وقت ناکام ہوئی جب وہ شعیب ملک، کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز   کی  سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار فتح

جارج لنڈے، نے 121-6 کے مجموعی اسکور کے ساتھ فرحان، کو جوائن کیا اور انہوں نے 26 گیندوں پر 54 رنز کی تیز شراکت کے ساتھ میچ کا رخ موڑ دیا جس سے ٹیم کا مجموعی اسکور 20 اوورز میں 175 تک جا پہنچا۔

فرحان نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حمزہ، شمسی، اور حسن علی، نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کیرون پولارڈ، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز   کی  سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار فتح

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز   کی  سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاندار فتح

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this