Sunday, February 16, 2025
Homeامریکہکاملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرلی

کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرلی

Published on

کاملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرلی

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے جمعے کے روز باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی حاصل کر تے ہوئے ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون کی ایک بڑی پارٹی کی نامزد امیدوار بننےکا اعزاز بھی حاصل کرلیا.

کاملا ہیرس نومبر میں ہونے والے الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل ہوں گی۔

تقریباً 4,000 ڈیموکریٹک مندوبین نے ورچوئل ووٹنگ کے ذریعے کاملا ہیرس کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کے لئے ووٹ دیا.

کاملا ہیرث واحد امیدوار ہیں جنہوں نے رول کال ووٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور زیادہ تر مندوبین نے پہلے ہی اس کی تائید کر دی تھی.

کاملا ہیریس نے ووٹنگ کے دوسرے دن کے بعد پارٹی کی تقریب میں فون پر کہا کہ مجھے امریکا کے صدر کے عہدے کے لیے ممکنہ ڈیموکریٹک امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

اس ماہ کے آخر میں شکاگو کے کنونشن میں انہیں باضابطہ طور پر امیدوار نامزد کیا جائے گا.

واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے صدارت کے منصب سے دستبرداری کے دو ہفتوں بعد کاملا ہیرس نے پارٹی کی مکمل حمایت حاصل کر لی ہے۔

Latest articles

حماس کا سب سے بہترین دوست کون ہے؟

غزہ کی سرزمین کو خریدنے کی بات کرکے، تین مراحل پر مشتمل حماس اسرائیل...

چین امریکہ کے دباؤ کے خلاف “آخر تک لڑے گا”، چینی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعہ کے روز کہا...

حماس نے ہفتے کو رہا ہونے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کردیے

فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے ان تین اسرائیلی یرغمالوں کے نام جاری کر...

خیرپور، حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس کو حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں...

More like this