Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

جے یو آئی (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز

1 minute read
جے یو آئی (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز

جے یو آئی (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، تاہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنی قیادت کو آئندہ مخلوط حکومت میں شامل نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اتحادی حکومت کا حصہ بننے کے حق میں نہیں ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا دو روزہ اجلاس شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے صوبائی رہنماؤں نے انتخابات کے حوالے سے رپورٹس جمع کرائیں اور نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا، انہوں نے مخلوط حکومت میں شامل نہ ہونے کے مؤقف کی بھی حمایت کی، تاہم اس معاملے پر حتمی فیصلہ آج (بدھ کو) کیا جائے گا۔

بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور جوڑ توڑ کے خلاف منتخب اراکین کو احتجاجاً حلف نہ اٹھانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

اجلاس کے بعد ایک مختصر میڈیا بریفنگ میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا کہ پارٹی ایک ’معقول فیصلہ‘ کرے گی لیکن اسے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات ہیں۔

پارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے انتخابات اور نئی حکومت کے ہر پہلو کا جائزہ لے گا۔

جے یو آئی (ف) دوبارہ گنتی کے بعد بلوچستان سے قومی اسمبلی کی مزید 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کے بعد اب قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کی کُل نشستیں 6 ہوگئی ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو این اے 261 اور مولوی سید سمیع اللہ کو این اے 251 سے کامیاب قرار دیا گیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق این اے 261 سے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سردار اختر مینگل اور این اے 251 سے پشتونخوا نیشنل پارٹی (پی کے این اے پی) کے خوشحال خان کاکڑ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

این اے-261 سوراب کم قلات مستونگ کے ریٹرننگ افسر نثار احمد چلگری کی جانب سے اعلان کردہ تازہ نتیجے میں مولانا عبدالغفور حیدری 31 ہزار 649 ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں جبکہ سردار اختر مینگل کو 27 ہزار 395 ووٹ ملے۔

قبل ازیں سیٹ ہارنے کے بعد جے یو آئی-ف کے امیدوار نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے جوہان لہری اور نورمک کے دور افتادہ قبائلی علاقوں میں ووٹ گنے بغیر ہی نتیجہ کا اعلان کر دیا تھا۔

این اے 251 سے جے یو آئی (ف) کے امیدوار مولوی سید سمیع اللہ کو بھی پوسٹل بیلٹ شامل کرنے پر فاتح قرار دیا گیا۔

ریٹرننگ آفیسر فیصل ترین کی جانب سے جاری کردہ نئے نتیجے کے مطابق مولوی سید سمیع اللہ نے 46 ہزار 210 ووٹ حاصل کیے جب کہ خوشحال خان کاکڑ 46 ہزار 117 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جے یو آئی (ف) نے این اے 260 اور این اے 265 کی نشستیں پہلے ہی جیت چکی ہے جہاں سے محمد عثمان بادینی اور پارٹی کے امیر رحمٰن منتخب ہوئے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن نے این اے 253 اور پی بی 9 کوہلو کا نتیجہ روک دیا ہے اور کچھ شکایات موصول ہونے پر 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے، این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو شکست دے کر منتخب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ 16 فروری کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

Tags: جے یو آئی (ف) مخلوط حکومت مولانا فضل الرحمان

Post navigation

Previous: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کر دیا
Next: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان،100 انڈیکس 1039 پوائنٹس بڑھ گیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.