جوس بٹلر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریزسے باہر، نیا کپتان مقرر
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ مینز وائٹ بال کے کپتان جوس بٹلر آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
بٹلر کی غیر موجودگی میں، فل سالٹ، جو اس سیزن میں دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کی کپتانی کر چکے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
بٹلر اس وقت دائیں پنڈلی کی انجری سے دوچار ہیں اور اس ماہ کے آخر میں شیڈول آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔
آل راؤنڈر جیمی اوورٹن کو بٹلر کے متبادل کے طور پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اگلے ہفتے یوٹیلیٹا باؤل، ساؤتھمپٹن میں 11 ستمبر 2024 کو شروع ہونے والی ہے۔
مزید برآں، جارڈن کاکس کو کور کے طور پر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ٹرینٹ برج میں ہونا ہے۔
آسٹریلیا سیریز کے لیے انگلینڈ کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ
فل سالٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، جیکب بیتھل، برائیڈن کارس، جارڈن کاکس، سیم کرن، جوش ہل، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈین موسلی، جیمی اوورٹن، عادل رشید، ریس ٹوپلی، جان ٹرنر
آسٹریلیا سیریز کے لیے انگلینڈ کا ون ڈے سکواڈ
جوز بٹلر (کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جورڈن کاکس، بین ڈکٹ، جوش ہل، ول جیکس، میتھیو پوٹس، عادل رشید، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، ریس ٹوپلی، جان ٹرنر