انڈین فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ آئی سی سی کی ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر
انڈین ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ آئی سی سی کی باؤلرز کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں.
اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی گئی۔
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں باؤلنگ کیٹیگری میں بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ تین درجے ترقی کرکے پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں.اس سے پہلے دوسرے بھارتی باؤلر روی ایشون پہلی پوزیشن پر موجود تھے. نئی رینکنگ کے مطابق اب جسپریت بمراہ پہلے پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ روی ایشون تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
First #TeamIndia Pacer to 🔝 the ICC Men’s Test Rankings 🫡 🫡
Congratulations, Jasprit Bumrah 👏 👏@Jaspritbumrah93 pic.twitter.com/8wKo1641BI
— BCCI (@BCCI) February 7, 2024
ون ڈے میں شاہین آفریدی 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ٹیسٹ میں کوئی پاکستانی فاسٹ بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔
بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا, انہوں نے میچ میں 91 رنز دے کر مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ نمبر ون رینکنگ پر آئے. بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔
𝙏𝙝𝙚 𝙋𝙞𝙩𝙘𝙝 𝙋𝙚𝙧𝙛𝙚𝙘𝙩 𝙔𝙤𝙧𝙠𝙚𝙧 𝘿𝙤𝙚𝙨 N̶O̶T̶ 𝙀𝙭𝙞𝙨𝙩! 🎯
Say hello to ICC Men’s No. 1 Ranked Bowler in Tests 👋
Our very own – Jasprit Bumrah 👌👌#TeamIndia | @Jaspritbumrah93 pic.twitter.com/pxMYCGgj3i
— BCCI (@BCCI) February 7, 2024
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سابق پاکستانی کپتان بابراعظم اب بھی 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
اسی طرح بھارتی بلے باز شبمن گل 801 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ویرات کوہلی 768 پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ روہت شرما 746 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔