Friday, July 5, 2024
کھیلکرکٹجیسن گلیسپی کی پاکستان آمد، تاریخ کی تصدیق ہو گئی

جیسن گلیسپی کی پاکستان آمد، تاریخ کی تصدیق ہو گئی

جیسن گلیسپی کی پاکستان آمد، تاریخ کی تصدیق ہو گئی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 7 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ کراچی میں پاکستان شاہینز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

سابق آسٹریلوی باؤلر شاہینز کی کوچنگ بھی کریں گے شاہینز بنگلہ دیش اے ڈاؤن انڈر کے خلاف 2 چار روزہ میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پری سیزن فٹنس کیمپ ہو رہا ہے جو 24 جون کو شروع ہوا اور 7 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا اسکواڈ کو کم کر کے 15 رکنی پاکستان شاہینز اسکواڈ کر دیا جائے گا جو 8 سے 13 جولائی تک تربیتی کیمپ میں حصہ لے گا۔

پی سی بی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈارون میں، پاکستان شاہینز بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف 2 چار روزہ میچ، شمالی علاقہ جات اور بنگلہ دیش کے خلاف دو 50 اوور کے میچ کھیلے گی .

پاکستان ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 8 سے 13 جولائی تک پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ڈارون بھی جائیں گے۔

وہ بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف دوسرے 4روزہ میچ کے بعد پاکستان واپس آئیں گے، جو 29 جولائی کو ختم ہو گا قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

پاکستان شاہینز
حسیب اللہ، حنین شاہ، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد ہریرہ، مبصر خان، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دہانی، طیب طاہر اور عمر امین۔

وقت آنے پر کپتان اور ایک اور کھلاڑی کی تصدیق کر دی جائے گی۔

دیگر خبریں

Trending

Shannon Young called Babar Azam a world class player

شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا

0
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا اور ...