Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانجماعت اسلامی نے دھرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا عندیہ دے دیا

جماعت اسلامی نے دھرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا عندیہ دے دیا

Published on

spot_img

جماعت اسلامی نے دھرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا عندیہ دے دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امیرجماعت اسلامی نے دھرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے ویڈیو لنک سے خطاب میں کہاکہ فرار کا راستہ اختیار کرنے سے کچھ نہیں ہوگا دھرنے بڑھتے جائیں گے اور سڑکیں بند ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ڈی چوک چھوٹی بات ہے ہم تو دھرنے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔

حافظ نعیم نے کہاکہ ہم تاجروں اور صنعتکاروں سے رابطے میں ہیں ، 25ہزار ملازمین کا ایف بی آر کرتا کیا ہے؟ آئی پی پیز لوٹ مار کا کام کرتے ہیں ۔ جبکہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں تحریک انصاف کے وفد نے بھی شرکت کی۔

مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شعیب شاہین نے جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حق اور سچ کی آواز لے کر نکلی ہے، حق اور سچ کی آواز میں جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آگئی جبکہ یہ گندم اسکینڈل میں 400 ارب روپے کھا گئے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this