Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsقصور سارا آئی سی سی کا ہے، کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو...

قصور سارا آئی سی سی کا ہے، کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو دوسری ٹیم کو شامل کر کے ٹورنامنٹ کرائیں: محمد عامر

Published on

قصور سارا آئی سی سی کا ہے، کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو دوسری ٹیم کو شامل کر کے ٹورنامنٹ کرائیں: محمد عامر

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ سب کچھ آئی سی سی کی وجہ سے ہوا، کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو دوسری ٹیم شامل کریں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی میزبانی کا فیصلہ بہت پہلے ہو چکا تھا، پاکستان نے گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے بہت پیسہ لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ نہ کھیلنے اور ملتوی کرنے کے لیے کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہیے، ابھی انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل کرگئی ہیں، انکار کے لیے آپ کو مضبوط وجوہات بیان کرنا پڑتی ہیں اور وجہ تو اس وقت کچھ بھی نہیں ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ اگر آپ نے اسے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے تو وہ آپ کی ہونی چاہیے اور اس کو الگ رکھیں، اگر آپ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں، پاکستان کی میزبانی بڑی اچھی ہوتی ہے۔

محمد عامر نے یہ بھی کہا کہ میں قصور وار آئی سی سی کو قرار دوں گا، یہ سب کچھ ان کی وجہ سے ہوا ہے، اگر کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو اس کی جگہ کوئی اور ٹیم شامل کرلیں، ٹورنامنٹ کرائیں۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this