
Italy's World Cup icon Schillaci dies aged 59, image courtesy GETTY IMAGES
1990 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے اطالوی آئیکن سلواتورے سکلاچی 59 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اردو نیوز (انٹرنیشنل ڈیسک) تفصیلات کے مطابق، سکلاچی، جسے ‘ٹوٹو’ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، نے گھریلو سرزمین پر 1990 کے ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ جیتنے کے لیے چھ گول کیے تھے۔ اٹلی کو سیمی فائنل میں شکست ہوئی لیکن سکلاچی کو بہترین کھلاڑی کے طور پر گولڈن بال سے بھی نوازا گیا اور ہیرو کا درجہ حاصل کیا۔

سکلاچی کو 2022 میں بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

انہوں نےاپنے ملک کے لیے 16 بار نمائیندگی کی، جس میں انہوں نےسات گول اسکور کیے، انہوں نے میسینا میں اپنے کلب کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد اطالوی کلب یووینٹس اور انٹر میلان کی نمائندگی کی اور وہ 1999 میں ریٹائر ہونے سے قبل جاپان کی جے لیگ میں کھیلنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بھی بنے۔