نئی حکومت کے لئے سستی بجلی اور گیس دینے کی باتوں پر عمل کرنا ممکن نہیں ہو گا، مفتاح اسماعیل
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ سستی بجلی اور گیس دینے کی باتوں پر عمل کرنا ممکن نہیں ہو گا، نئی حکومت کی پہلی ترجیح آئی ایم ایف پروگرام کا احیا ہونا چاہیے کیونکہ عالمی ادارے کے پاس جانا ناگزیر ہے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس اچھی گورننس کا ٹریک ریکارڈ نہیں، اس لیے نئی حکومت کے آتے ہی پورے ملک کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی پہلی ترجیح آئی ایم ایف پروگرام کا احیا ہونا چاہیے کیونکہ عالمی ادارے کے پاس جانا ناگزیر ہے۔