Monday, February 10, 2025
HomeTop Newsاپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار، لاہور ہائی کورٹ سے بھی بانی چیئرمین...

اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار، لاہور ہائی کورٹ سے بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

Published on

اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار، لاہور ہائی کورٹ سے بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے اپیلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔

تین رکنی بینچ نے عمران خان نیازی کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی۔

بانی پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے۔122 اور این اے۔89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے تھے۔

اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے اپیل کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلیٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی تھی کہ عدالت ایپلیٹ ٹربیونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

Latest articles

ٹرمپ کا اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ...

مودی کا دورۂ امریکہ: بھارت کا تجارتی کشیدگی سے بچنے کے لیے ٹیرف میں کمی پر غور

اردو انٹرنیشنل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت امریکہ کے دورے پر...

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیانات، 27 فروری کو عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب

غزہ کی صورتحال اور غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ بیانات...

فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ، پاکستان کے ہارون خان نے برونز میڈل جیت لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہارون خان نے...

More like this