بالآخر یہ تسلیم کیا گیا کہ قائد عوام کو عدالت سے انصاف نہیں ملا،شازیہ مری کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اظہار خیال
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی و سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے استحصالی نظام کا خاتمہ کیا ،شہید بھٹو نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور مسلمانوں کی آواز بنے.
جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں آج قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے بالآخر یہ تسلیم کیا گیا کہ ان کو عدالت سے انصاف نہیں ملا۔
انہوں نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے استحصالی نظام کا خاتمہ کیا، وہ وطن پرست رہنما تھے ۔انہوں نے لوگوں کو اپنے حقوق کے لیئے بولنا سکھایا.
پاکستان میں’’ ایک فرد ایک ووٹ ‘‘ کا تصور متعارف کرایا،شہید بھٹو نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اور مسلمانوں کی آواز بنے۔
شازیہ مری نے کہاکہ قائدِ عوام نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر مظبوط کیا، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو فلسطین کی طاقتور آواز تھے۔
انہو ں نے کہاکہ وزیرِ اعظم ذولفقار علی بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو پاکستان کچھ اور ہوتا، شہید بھٹو کے عدالتی قتل سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔