Friday, October 4, 2024
Homeفلسطینغزہ:بیچ کیمپ حملے میں حماس کے سینئر رہنما کی بہن اور اہلخانہ...

غزہ:بیچ کیمپ حملے میں حماس کے سینئر رہنما کی بہن اور اہلخانہ کی ہلاکت کی اطلاعات

غزہ:بیچ کیمپ حملے میں حماس کے سینئر رہنما کی بہن اور اہلخانہ کی ہلاکت کی اطلاعات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے قریب بیچ کیمپ کے علاقے پر حملے میں حماس کے ایک سینئر اہلکار کی بہن اور خاندان کے دیگر افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

قبل ازیں” الجزیرہ” نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے بیچ کیمپ کے علاقے میں فلسطینیوں کے بے گھر ہونے والے UNRWA کی پناہ گاہ اسماء اسکول پر حملہ کیا تھا، جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

غزہ شہر کے شجاعی محلے میں الزملی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد دو خواتین کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments