Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

اسرائیل کا پہلی بار شام کی نئی اتھارٹی کی فورسز پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

4563947-966841280

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں بشارالاسد کو معزول کرکے ملک کا اقتدار سنھبالنے والی نئی انتظامیہ کےخلاف اسرائیل نے پہلی بار حملے شروع کیے ہیں۔

شامی علاقے کے ایک طبی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز جنوبی شام میں ایک اسرائیلی حملے میں ایک شہری سمیت تین افراد مارے گئے، جس میں پہلی بار ملک کے جنوب میں قنیطرہ صوبے میں نئی اتھارٹی کی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

سیرین آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ “ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں غدیر البستان قصبے میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے فوجی قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا،” جس کے نتیجے میں “ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے دو ارکان” اور ایک عام شہری ہلاک ہو گئے۔

ایک طبی ذریعے نے اے ایف پی ؂ کو بتایا کہ مرنے والوں میں “ٹاون میئر” بھی شامل ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق یہ حملہ “ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلحے کی تلاش میں قصبے میں حفاظتی مہم چلانے کے موقع پر کیا گیا۔

آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے کہا کہ “یہ پہلا اسرائیلی حملہ ہے جس میں نئی اتھارٹی کی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے”۔

حزب اختلاف کے دھڑوں کی جانب سے 8 دسمبر کو سابق صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد اسرائیل نے شام کی فوجی تنصیبات پر سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔

اسرائیل نے ان حملوں ں کا جواز یہ پیش کیا کہ ان تنصیبات کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ ہے۔

آٹھ دسمبر کو بشارالاسد کا تختہ الٹے جانے کےبعد اسرائیل نے سنہ 1967 میں شام کی گولان پہاڑیوں ؂کے اس حصے کے مضافات میں غیر فوجی بفر زون میں اپنی فوج کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ نے بفر زون پر اسرائیلی فوج کے کنٹرول کو 1974 کے معاہدے کی “خلاف ورزی” قرار دیا تھا۔

14 دسمبر 2024 کو شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع نے ملک کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال “کسی نئے تنازعے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتی”۔

الشرع نے مخالف دھڑوں کے ٹیلی گرام چینلز کے ذریعہ اس دن نشر ہونے والے بیانات میں کہا کہ “اسرائیلیوں نے واضح طور پر شام کی حدود کو عبور کر لیا ہے، جس سے خطے میں بلا جواز کشیدگی کا خطرہ ہے”۔

Tags: اسرائیل بشارالاسد پہلی بار حملے شام معزول نئی انتظامیہ

Post navigation

Previous: الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
Next: پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

یہ بھی پڑہیے

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

English county club Yorkshire sign Pakistani fast bowler Hasan Ali-X
  • کھیل

انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو سائن کر لیا

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Trump claims Iran war in final stages, important talks expected in Pakistan
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ آخری مرحلے میں، پاکستان میں اہم مذاکرات متوقع

UAE Debt Repayment Government Prepares Emergency Financial Plan
  • Top News
  • پاکستان

یو اے ای قرض واپسی: حکومت کا ہنگامی مالی پلان تیار

Focusing on economy and security, Shehbaz Sharif leaves for Jeddah, also scheduled to visit Turkey to participate in diplomacy forum
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

معیشت اور سیکیورٹی پر توجہ ، شہباز شریف جدہ روانہ، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ شیڈیول

Tensions over the Strait of Hormuz, China warns the world, ceasefire in danger
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر تناؤ، چین نے دنیا کو خبردار کر دیا،جنگ بندی خطرے میں

Major revelation on private schools in Islamabad, case of stopping scholarships worth billions comes to light
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد کے نجی اسکولوں پر بڑا انکشاف، اربوں کی اسکالرشپ روکنے کا معاملہ سامنے آ گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.