Friday, November 15, 2024
Homeاسرائیلاسرائیل کا حسن نصراللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کو ہلاک کرنے...

اسرائیل کا حسن نصراللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین اور قائم مقام سربراہ ہاشمی صفی الدین کو بھی ہلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ایک اسرائیلی حملے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ رہنما کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ہاشمی صفی الدین کی ہلاکت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ہاشمی صفی الدین کو تین ہفتے قبل بیروت پر ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔

تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک ہاشم صفی الدین کی ہلاکت سے متعلق کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے 4 اکتوبر کو بھی اس قسم کا دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے احاطے میں حزب اللہ کے سینئر عہدیدار ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس کی تصدیق اب تک نہیں ہوسکی ہے۔

اب اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے ’اس بات کی تصدیق کی جاسکتی ہے کہ تقریبا 3 ہفتے قبل ایک حملے میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین اور حزب اللہ کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ علی حسین حزیمہ حزب اللہ کے دیگر کمانڈروں کے ہمراہ جاں بحق ہوئے‘۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this