Friday, July 5, 2024
پاکستاناسلام آباد : ایک دن میں گرین ایریا میں آگ لگنے کے...

اسلام آباد : ایک دن میں گرین ایریا میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ

اسلام آباد ایک دن میں گرین ایریا میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز اسلام آباد کے گرین بیلٹس پر آگ لگنے کے 24 واقعات رپورٹ ہوئے

فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کے واقعات کی رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو بھجوا دی

اسلام آباد ایک دن میں گرین ایریا میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رپورٹ ہونے واقعات میں سے 86 فیصد گرین ایریا میں آگ کے تھے.

رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ روز شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر کو آگ لگنے کے واقعات کی 29 کالز موصول ہوئیں.

رپورٹ میں لکھا ہے کہ 29 میں سے 24 واقعات گرین بیلٹ پر آگ لگنے کے تھے.

شعبہ ای اینڈ ڈی ایم کے مطابق گھر پر آگ لگنے کے 2 اور الیکٹرک فائر کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا.

آئی 10 فور گرین بیلٹ ، ای 10 گرین بیلٹ اور فیصل مسجد کے قریب گرین بیلٹ شامل ہیں.

رپورٹ کے مطابق ایف 8 تھری، جی 10، جی 11 اور کری روڈ گرین ایریا سے آگ بجھائی گئی.

رپورٹ میں لکھا ہے کہ جی 7 ون، ایف 9 پارک،جنگی سیداں گرین بیلٹ سے آگ بجھائی گئی.

رپورٹ کے مطابق آئی 11، جی 10 فور اور جی 11 فور کے گرین بیلٹس سے آگ بجھائی گئی.

رپورٹ میں لکھا ہے گرین بیلٹ میں آگ لگنے کی وجوہات میں انسانی غفلت سرفہرست ہے.

رپورٹ کے مطابق شہری جلتا سیگریٹ یا ماچس کی تیلی گرین بیلٹ پر پھینک دیتے ہیں.

رپورٹ میں لکھا ہے گرین بیلٹس پر پڑی شیشے کی بوتل بھی خودبخود آگ پکڑ لیتی ہیں.

وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیا تھا.

محسن نقوی نے آگ لگنے کے واقعات کی انکوائری کا حکم دے کر رپورٹ طلب کی تھی.

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...