Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsاسلام آباد: ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، 24 گھنٹے کے دوران 77...

اسلام آباد: ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، 24 گھنٹے کے دوران 77 مریض رپورٹ، ڈی ایچ او

اسلام آباد: ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، 24 گھنٹے کے دوران 77 مریض رپورٹ، ڈی ایچ او

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 77 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 ہزار 404 ہو گئی ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 51 افراد کو متاثر کیا۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 864 ہو گئی ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 26 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 558 تک پہنچ گئی۔

ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پمز ہسپتال میں 4، پولی کلینک میں 4ڈینگی کے مریض لائے گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام اباد میں ڈینگی سے 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین متاثر ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments