Friday, November 15, 2024
Homeکھیلفٹ بالچیمپیئنز لیگ: محمد صلاح کا شاندار گول، لیور پول کی بولوگنا کو...

چیمپیئنز لیگ: محمد صلاح کا شاندار گول، لیور پول کی بولوگنا کو 2-0 سے شکست

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز لیگ کے ایک میچ میں لیور پول نے اینفیلڈ اسٹیڈیم میں اطالوی ٹیم بولوگنا کے خلاف 2-0 سے فتح سمیٹی۔

اس میچ میں لیورپول کے محمد صلاح نے ایک گول بنایا جوکہ چیمپئنز لیگ میں ان کا 49واں گول تھا۔ ایک سال بعد چیمپئنز لیگ کے اینفیلڈ میں پہلے میچ کے دوران، شائقین نے بہت جوش و خروش سے ٹیم کا استقبال کیا۔

محمد صلاح کی ٹیم نے چیمپیئنز لیگ کے پہلے میچ میں اے سی میلان کو 3-1 سے شکست دی تھی، اور بولوگنا کے خلاف اس میچ میں بھی انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ 11ویں منٹ میں، الیکسس میک الیسٹر نے محمد صلاح کے ایک شاندار پاس پر گول کر دیا۔ لیکن بولوگنا کی ٹیم نے بھی اچھی مزاحمت دکھائی، جس کی وجہ سے میچ دلچسپ رہا۔ 75ویں منٹ میں، محمد صلاح نے دوسرا اور آخری گول کیا، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود لیورپول کے مداحوں نے اطمینان کی سانس لی۔

Salah sparkles as Liverpool beat Bologna 2-0
Salah sparkles as Liverpool beat Bologna 2-0
Photo-AFP

تاہم اس میچ میں لیورپول نے کئی مواقع ضائع بھی کیے جیسا کہ لیور پول نے ابتدائی برتری کے بعد کھیل کے 17 ویں منٹ میں دوسرا گول کرنے کی کوشش کی، جب ڈارون نونیز نے ایک خوبصورت پاس پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے پرسکون انداز میں گول کیا۔ لیکن ان کا یہ گول آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا،۔

اس کے بعد لیورپول نے مزید کئی گول کرنے کے مواقع ضائع کیے، لیکن آخرکار محمد صلاح نے جوآن مرانڈا کے پاس کو وصول کیا اور زبردست شاٹ لگا کر گیند کو جال میں پہنچا دیا، جس سے ٹیم کو ایک اہم گول مل گیا۔

اگرچہ لیورپول نے زیادہ تر وقت میچ پر کنٹرول رکھا، لیکن بولوگنا نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور لیورپول کے 9 کے مقابلے میں 12 شاٹس مارے۔ پہلے ہاف میں، بولوگنا کے ڈین اینڈوئے نے ایک شاٹ پوسٹ پر مارا لیکن وہ ہدف سے چوک گیا، اور پھر کچھ دیر بعد، ایلیسن نے ایک خطرناک شاٹ روک کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Alisson did his best to stop a dangerous shot
Photo-AFP

اس جیت کے بعد لیورپول 36 ٹیموں کے نئے لیگ مرحلے میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، جہاں پہلی 8 ٹیمیں براہ راست آخری 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ دوسری طرف، بولوگنا صرف 1 پوائنٹ کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہے کیونکہ اس نے اپنے پہلے میچ میں شختر ڈونیٹسک کے خلاف 0-0 سے میچ برابر کیا تھا۔

UEFA Champions League
UEFA Champions League Points Table

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...