الرئيسيةTop Newsاسلام آباد: سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد شیئر کرنے...

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت دینے کا حکم

Published on

spot_img

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت دینے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرنک کرائم ایکٹ ‏پیکا کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی۔

شگفتہ کرن نامی خاتون پر الزام تھا کہ انھوں نے چار برس قبل واٹس ایپ پر ایک گروپ میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں توہین آمیز مواد شیئر کیا تھا۔

عدالت نے مجرمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت موت کی سزا سنائی جبکہ ان پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے انھیں پاکستان الیکٹرنک کرائم ایکٹ (پیکا) کے سیکشن 11 کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

اسلام آباد کی سپیشل کورٹ کے جج افضل مجوکا نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مختصر حکم نامے میں کہا ہے کہ اس سزا پر عمل درآمد اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ اس فیصلے کی توثیق نہیں کردیتی۔

عدالت نے کہا ہے کہ مجرمہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس فیصلے کے 30 دن کے اندر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتی ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this