Saturday, February 8, 2025
Homeکھیلکرکٹآئرلینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر پہلی ٹیسٹ جیت اپنے نام...

آئرلینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر پہلی ٹیسٹ جیت اپنے نام کر لی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق کپتان اینڈی بالبرنی نے ناقابل شکست 58 رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے تیسرے دن کے آخری سیشن میں اپنا 111 کا معمولی ہدف حاصل کر لیا۔

آئرلینڈ نے اپنا پہلا ٹیسٹ 2018 میں کھیلا تھا جب اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

کپتان بالبرنی ،نےکہا کہ ہم بالکل پرجوش ہیں ہم نے تاریخ رقم کی ہے اور ایسا کرنا بہت خاص ہے

افغانستان نے جمعہ کو اپنی دوسری اننگز 134-3 پر دوبارہ شروع کی اس سے پہلے کہ وہ 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کپتان حشمت اللہ شاہدی نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے جبکہ رحمان اللہ گرباز نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔

مارک ایڈیئر، نے تین وکٹیں لے کر میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں کریگ ینگ، اور بیری میکارتھی، نے بھی تین کھلاڑی آوٹ کیے.

گرباز، جو محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی شانداراننگز کھیلنے کے لیے مشہور ہیں انہوں نے ن صرف دو چھکے لگائے۔

فتح کے لیے صرف 111 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم نے صرف 13 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں18 سالہ فاسٹ باولر نوید زدران، کے اوور میں اوپنر پیٹر مور، اور کرٹس کیمفر ک، بغیر کسی اسکور کے پویلین لوٹ گئے.

بلبرنی، نے نوجوان کو ہیٹ ٹرک کرنے سے روک دیا لیکن ہیری ٹییکٹر ،جلد ہی مسعود، کی گیند پر گرباز، کے ہاتھوں دو رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد سٹرلنگ ،14 رنز بنا کر اسپنر ضیاء الرحمان کے ہاتھوں سلپ میں کیچ ہو گئے

تاہم، بالبرنی، اپنی چوتھی ٹیسٹ نصف سنچری کی طرف محتاط انداز میں آگے بڑھا جس میں 72 رنز کی اہم جیت کی شراکت میں لورکن ٹکر نے بھرپور تعاون کیا۔

آئرش فاسٹ باؤلر ایڈیئر ،نے کہا کہ وہ اس فتح سےجھوم رہے تھے۔

انہوں نے کہاٹیسٹ کرکٹ کافی مشکل ہے مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس واقعی ایک اچھا باؤلنگ گروپ ہے.

دونوں ٹیمیں اب اپنی ملٹی فارمیٹ سیریز کے حصے کے طور پر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔

Latest articles

“بندہ جہلم میں بیٹھ کر واشنگٹن کی بات کرے تو کسی سے پُوچھ ہی لیتا ہے”، حسین حقانی اور فواد چوہدری آمنے سامنے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ...

ٹرمپ کی کینیڈا کو ہتھانے کی دھمکی حقیقت پر مبنی ہے، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ساتھیوں کو خبردار کیا ہے کہ سابق...

امریکی ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک

امریکی کوسٹ گارڈ نے جمعے کو ایک چھوٹے طیارے کا ملبہ برفیلے سمندر سے...

سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی...

More like this