اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے ونگر جیڈن فیلوجین کے ساتھ 20 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ فیلوجین کے لیے یورپی کلبز، بشمول لا لیگا کی ٹیموں، نے بھی دلچسپی ظاہر کی تھی، لیکن ایپسوچ ٹاؤن نے بالآخر انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے قائل کر لیا۔ اس منتقلی میں ایپسوچ کے مینیجر کیرن میک کینا کا اہم کردار رہا، جن کے ساتھ فیلوجین پہلے کام کرنے کے خواہشمند تھے۔
گزشتہ موسم گرما میں، فیلوجین کو ہل سٹی کلب میں 18 ملین پاؤنڈ کی ڈیل کے تحت منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، آسٹن ولا نے اپنے بائ بیک آپشن کو استعمال کرتے ہوئے انہیں دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ہل سٹی نے اس ڈیل سے تقریباً 13.5 ملین پاؤنڈ حاصل کیے کیونکہ ولا کے پاس معاہدے میں 30 فیصد سیل آن شق شامل تھی۔
ولا پارک میں واپسی کے بعد، فیلوجین نے یونائی ایمری کی ٹیم کے لیے محدود مواقع حاصل کیے۔ وہ صرف چار میچز میں شرومیں کھیل سکے، جن میں بائرن میونخ کے خلاف ایک چیمپئنز لیگ میچ بھی شامل تھا، جبکہ 11 مواقع پر انہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا۔
ایپسوچ ٹاؤن، جو اس وقت پریمیئر لیگ میں 18ویں نمبر پر ہے، اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ٹیم اپنے اسکواڈ کو مضبوط کرنے کے لیے متحرک ہے اور اس سے پہلے اٹلانٹا سے ڈیفنڈر بین گوڈفری کو قرض پر سائن کر چکی ہے اور اب فیلوجین کی شمولیت ٹیم کے لیے ایک اہم اضافہ ہو سکتی ہے ۔