Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

انٹراپارٹی الیکشن :بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو پارٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پارٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن 3 مارچ کو ہوں گے، پی ٹی آئی پارلیمان کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرے گی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دوبارہ ملاقات ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو افسوس ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بھی رہنماؤں کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ رات کی تاریکی میں چوری کی اگیا، عوام کا مینڈیٹ چوری ہو جائے تو جمہوریت نہیں چل سکتی، عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو پوری دنیا نے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی آج عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نام خط جاری کریں گے جس میں آئی ایم ایف سے کہا جائے گا کہ وہ حکومت پاکستان سے کہے کہ دھاندلی والے حلقوں کا آزاد آڈٹ ٹیم کے ذریعے آڈٹ کروایا جائے، آڈٹ کے بعد حکومت سے مزید بات کی جائے۔

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو کوئی اس ملک کو قرضہ نہیں دےگا، ایسی حکومت جس پر عوام کا اعتماد نہ ہو وہ مسائل حل کرنے میں ناکام رہےگی۔

یاد رہے کہ 14 جنوری کو سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی تھی۔

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ ای سی پی کو انٹراپارٹی انتخاب کے جائزے کا اختیار نہیں، بادی النظر میں کوئی شواہد نہیں کہ پی ٹی آئی نے شفاف الیکشن کرائے، پی ٹی آئی کے پاس آئین کے مطابق اراکین کو نکالنے کا ثبوت نہیں۔

Tags: آئی ایم ایف بیرسٹر علی ظفر بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی عمر ایوب

Post navigation

Previous: ڈی جی سٹریٹیجک پروجیکٹس کی زرعی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات،مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تعاون پر اتفاق
Next: اس ملک میں آئین کی کوئی حیثیت نہیں، حاکمیت ہمارے ملازمین کی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

یہ بھی پڑہیے

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Show cause notice issued to Naseem Shah for controversial statement regarding Punjab Chief Minister-PCB
  • کھیل

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق متنازعہ بیان، نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.