Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلکرکٹبھارت بمقابلہ آسٹریلیا: روہت شرما ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز...

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: روہت شرما ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: روہت شرما ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستانی کپتان روہت شرما نے پیر کو سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 میچ کے دوران بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کرٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

شرما نے اب 149 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں شاندار 140.64 اسٹرائیک ریٹ اور 32.10 اوسط کے ساتھ 4,165 رنز بنائے ہیں، جس نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا بابر نے 116 اننگز میں 41.03 اور 129.08 اسٹرائیک ریٹ کی اوسط سے 4,145 رنز بنائے۔

سینتس سالہ کھلاڑی اپنی بہترین سنچری مکمل کرنے کے لیے جا رہے تھے لیکن مچل اسٹارک کے یارکر نے 41 گیندوں پر 7 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنانے کے بعد ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

اسی میچ میں، شرما بھی ٹی ٹوئنٹی میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے ،

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments