Friday, July 5, 2024
انڈیابھارت:ڈاکٹروں نے بال کھانے کی شوقین خاتون کے پیٹ سے 2.5 کلو...

بھارت:ڈاکٹروں نے بال کھانے کی شوقین خاتون کے پیٹ سے 2.5 کلو بال نکال دیے

بھارت ڈاکٹروں نے بال کھانے کی شوقین خاتون کے پیٹ سے 2.5 کلو بال نکال دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اتر پردیش کے چترکوٹ میں ڈاکٹروں نے حمل کے دوران بال کھانے کی عادی خاتون کے پیٹ سے ڈھائی کلو بال سرجری کے ذریعے نکال دیے۔

25 سالہ خاتون کو حاملہ ہونے پر بال کھانے کی عجیب عادت پڑ گئی۔ وہ اپنے بالوں کے ساتھ ساتھ اردگرد پڑے دوسروں کے بال بھی کھاتی تھی۔

بچے کی پیدائش کے بعد خاتون نے بال کھانا بند کر دیا لیکن اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور وہ کچھ بھی کھانے کے قابل نہیں رہی۔ خاتون کے اہل خانہ اسے قریبی اسپتال لے گئے لیکن ابتدائی طور پر اسے دی گئی دوائیوں سے کوئی آرام نہیں آیا۔

بعد میں اسے چترکوٹ کے ایک پرائیویٹ اسپتال لایا گیا، جہاں پیٹ میں درد کی وجہ جان کر ڈاکٹر حیران رہ گئے۔ بال کھانے کی عادت کی وجہ سے خاتون کا پیٹ بالوں کے گانٹھ سے مکمل طور پر بھر گیا۔ چترکوٹ کے جانکی کنڈ ہسپتال کی ڈاکٹر نرملا گیہانی کے مطابق ایسی حالت میں خاتون کی موت ہو سکتی تھی۔

تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے تقریباً ڈھائی کلو وزنی بالوں کا ایک گچھا نکال لیا گیا۔

ڈاکٹر کے مطابق خاتون Trichophagia نامی ایک نایاب طبی حالت میں مبتلا تھی جس میں کوئی بار بار کھاتا، چوستا یا بال چباتا ہے۔ یہ ایک سنگین حالت ہے جو صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے.

بھارت: خاتون نے بچوں کی غذا کے لیے 150 روپے میں بال فروخت کردیے

 

دیگر خبریں

Trending