Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

داسو سمیت تمام پروجیکٹس پر سیکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں، چیئرمین واپڈا

1 minute read
خیبرپختونخوا کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی

داسو سمیت تمام پروجیکٹس پر سیکیورٹی مزید بہتر بنا رہے ہیں، چیئرمین واپڈا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کا کہنا ہے کہ داسو سمیت واپڈا کے تمام منصوبوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے قریب گزشتہ روز چینی انجینئرز کے ساتھ پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے پسِ منظر میں چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی نے پاکستان میں چینی سفیر کے ہمراہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا، پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت بھی گزارا۔

واپڈا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیئرمین واپڈا کے دورے کا مقصد داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پرکام کرنے والے چینی انجینئرز اور دیگر کارکنوں کے ساتھ واپڈا کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے چیئرمین واپڈا کے ہمراہ پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت بھی گزارا۔

چیئرمین واپڈا نے داسو پراجیکٹ کے کنٹریکٹرز چین سے تعلق رکھنے والی تعمیراتی کمپنی ’چائنہ گزوبہ گروپ کمپنی‘ کے کنسٹرکشن کیمپ کا دورہ کیا۔

دہشت گردی کے افسوس ناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور کارکنوں کے ساتھ دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، امید ہے اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

چیئرمین واپڈا نے پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر پانی اور پن بجلی کے منصوبوں سمیت پاکستان کے دیگر تمام منصوبوں کی تعمیر میں چین کی تعمیراتی کمپنیوں کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا کے کئی ایک منصوبوں پر چین کی معروف تعمیراتی کمپنیاں کام کر رہی ہیں تاکہ پاکستان میں اقتصادی استحکام اور معاشرتی ترقی کے لیے اشد ضروری پانی اور سستی توانائی کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ پاک-چین دوستی کے دشمنوں کی جانب سے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے باہمی تعاون میں دراڑ ڈالنے میں قطعی ناکام رہیں گی۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ داسو سمیت واپڈا کےتمام منصوبوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو تمام متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مزید بہتر کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخواکے علاقے شانگلہ میں بشام کے قریب گزشتہ روز اسلام آباد سے داسو پراجیکٹ پر جاتے ہوئے چینی انجینئرز کی گاڑی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 5 چینی انجینئرز جبکہ اُن کا ایک مقامی ڈرائیور اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Tags: چیئرمین واپڈا خیبرپختونخوا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شانگلہ

Post navigation

Previous: عمران خان کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر
Next: بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا امکان

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.