خیبر پختونخوا میں ٹیرر فائنانسنگ کیسز میں اضافہ،سی ٹی ڈی نے 2023 کی ٹیررفنانسنگ رپورٹ جاری کردی

0
79

خیبر پختونخوا میں ٹیرر فائنانسنگ کیسز میں اضافہ،سی ٹی ڈی نے 2023 کی ٹیررفنانسنگ رپورٹ جاری کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں 2023 کے دوران ٹیرر فائنانسنگ کیسز میں اضافہ ہوا،سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے ٹیررفنانسنگ رپورٹ جاری کردی.

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران 90 اور 2023 میں 298 ٹیررفائنانسنگ کیسز درج ہوئے،ٹیرر فائنانسنگ کیسز میں 960 افراد نامزد، 311 گرفتار،44 ہلاک ہوئے،ٹیرر فنانسنگ کی مد میں 13 کروڑ 46 لاکھ روپے کی ریکوریز کی گئیں، پشاور ریجن میں 2022 میں 46 اور 2023 میں ٹیرر فائنانسنگ کے 179 کیسز درج ہوئے.

گزشتہ سال 16 ٹیرر فئنانسنگ کیسز میں 21 ملزمان کو سزائیں ہوئیں،پشاور ریجن میں گذشتہ سال ٹیرر فائنانسنگ کے 179 کیسز میں ایک ملزم کو سزا ہوئی، حوالہ ہنڈی، بینک ، اسمگلنگ یا چندہ کے نام پردہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے پر مقدمات کیے گئے،

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے ٹیررفنانسنگ رپورٹ جاری کردی

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں ٹیرر فائنانسنگ کیسز میں اضافہ ہوا .

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران 90 اور 2023 میں 298 ٹیررفائنانسنگ کیسز درج ہوئے.

رپورٹ میں ہے کہ ٹیرر فائنانسنگ کیسز میں 960 افراد نامزد، 311 گرفتار،44 ہلاک ہوئے.