Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsپاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی...

پاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی،آرمی چیف

Published on

پاک فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی،آرمی چیف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آپریشنل ایئربیس کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایئربیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی، تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے ایئرشو کا مظاہرہ بھی کیا، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور ایئرموبیلٹی اور یواے وی فلیٹ نے شاندار کرتب دکھائے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ نے استقبال کیا۔ پاک فضائیہ میں نئے ویپن سسٹم اور دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے۔ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کررہی ہے۔ پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مسلح افواج ہرجارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ آرمی چیف نے غزہ متاثرین کیلئے امدادبھجوانے میں پاک فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے

Latest articles

امریکا اور برطانیہ کا مصنوعی ذہانت کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور امریکا نے پیرس میں ہونے والی عالمی کانفرنس...

مودی کو سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا،...

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

More like this