کواڈ لیڈرز اجلاس میں امریکی صدر ساتھ بیٹھے بھارتی وزیراعظم کا نام بھول گئے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے بزرگ صدر جوبائیڈن کی نام بھول جانے کی عادت برقرار ہے۔ اب کی بار وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام بھول گئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اکثر سیاستدانوں اور صحافیوں کے ہجوم کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرتے ہیں۔
ڈیلاویئر میں پریس کانفرنس میں شرکت کے دوران کواڈ لیڈرز میٹنگ کے دوران بائیڈن تذبذب کا شکار نظر آئے۔جب وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا تعارف کروانے لگےتو ان کا نام بھول گئے۔ صدر بائیڈن نام لینے کےبجائے اونچی آواز میں بولے کہ “آگے کس کی باری ہے؟”۔
تقریب کے دوران بائیڈن اور مودی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انٹونی البانی اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ نے انڈو پیسیفک خطے میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ اقدام کا آغاز کیا۔
🚨🇺🇸 US President Joe Biden forgot that he was holding a press conference with Indian Prime Minister Narendra Modi…
"I want to thank you all for being here. Now, uh… Who do I introduce next?"
— The Saviour (@stairwayto3dom) September 22, 2024
جب بائیڈن مودی کا نام بھول گئے تھے تقریب کے کوآرڈینیٹر نے بھارتی وزیر اعظم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بچایا۔