Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsعمران خان کو 10 سال سزا : فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین...

عمران خان کو 10 سال سزا : فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی

Published on

spot_img

عمران خان کو 10 سال سزا : فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 سال سزا پر رد عمل دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

ذرائع کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے، امید ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، سائفر کیس آئینی و قانونی طریقے سے ہٹ کر چلایا گیا، بنیادی حق سے محروم کیا جائے تو سب کو پتا ہوتا ہے کہ فیصلہ کیا آنا ہے، ہمیں عدالتوں پر اعتماد ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انشااللہ 8 فروری کو سب کا احتساب ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ آج سائفر کیس میں بانی چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دس، دس سال قید با مشقت کی سزا سنا دی گئی۔

آج سماعت کے آغاز پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دفعہ 342 کا سوال نام دیا گیا جس پر بانی پی ٹی آئی نے 342 کے تحت اپنابیان عدالت میں ریکارڈ کروایا۔

سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this