Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

عمران خان فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ، 3 مطالبات بھی پیش کردیئے

imran

عمران خان فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ، 3 مطالبات بھی پیش کردیئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی جوتے کے سہارے لٹک رہی ہیں جس پر 9 مئی کا ٹیگ لگا ہے، حکومت سے ہم کیا مذاکرات کریں، پی پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47 والے ہیں، محمود خان اچکزئی کو ہم نے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا، دوسری طرف سے کوئی نام سامنے آتا تو ہم بات کرتے، ہم نے فوج پر الزامات نہیں تنقید کی تھی، گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی ہے، فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیوں کہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے، فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے ہم مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات کیلئے پہلا مطالبہ ہے چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے، مذاکرات کیلئے دوسرا مطالبہ ہے گرفتار کارکنان کی رہائی اور مقدمات کا خاتمہ ہے، تیسرا مرحلہ ملک بچانے کا ہے جو صاف و شفاف الیکشن کے بغیر ممکن نہیں۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد ہے پی ٹی آئی اور فوج کی لڑائی کروا کر ہماری جماعت ختم کروائیں، 9 مئی واقعات میں ہماری بے گناہی سی سی ٹی وی میں چھپی ہے، اگر 9 مئی میں پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اُسے ضرور سزا دیں، 28 سالہ جدوجہد میں کبھی توڑ پھوڑ کی بات نہیں کی، ساری پارٹیاں جلسے کر رہی ہیں لیکن ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے، ابھی صوابی میں جلسہ کر رہے ہیں اگلا جلسہ اسلام آباد میں کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ نہ بتائیں کہ فوج نے کیا غلطی کی ہے، سُپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا غیر قانونی تھی، سزا کے پیچھے جنرل ضیاء الحق کا ہاتھ تھا، سقوط ڈھاکہ کے پیچھے جنرل یحییٰ خان کا ہاتھ تھا، اس وقت ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے، ایس آئی ایف سی کیا ہے؟ محسن نقوی کون ہے؟ محسن نقوی انہی کا تو نمائندہ ہے وہ یہاں ان ہی کے ذریعے پہنچا، محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا، اس نے آئی جی پنجاب سے مل کر ہمارے لوگوں پر ظلم کیا، یہ ظل شاہ کی موت کا ذمہ دار ہے، یہ بیرون ملک کہیں نہیں جا سکے گا، باہر ممالک میں تشدد سے نفرت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز فاشسٹ ہے، وہ باپ کے چوری کے پیسوں پر ایسے پلی ہے جیسے شہزادی ہو، مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو اسی لئے رکھا ہوا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی پر ظلم کیا ہے، اسی طرح جسٹس عامر فاروق مجھے ٹیریان کیس میں پھنسانا چاہتا تھا، میرے اور اہلیہ کے سارے کیسسز عامر فاروق کیوں سنتا ہے؟ مجھے جوڈیشل کمپلیکس سے اغواء کیا گیا تو عامر فاروق نے اسے درست قرار دیا، میں نے چیف جسٹس اسلام اباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق سے گزارش ہے انصاف کے اصولوں کے تحت میرے مقدمات سے الگ ہو جائیں، ہائیکورٹ میں اور بھی ججز ہیں کسی اور کو کیسسز دے دیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ حالات یہ ہیں کہ میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی کا بل 40 ہزار روپے آیا ہے، بجلی کے بلوں اور ٹیکسسز میں ہوشربا اضافہ پر جماعت اسلامی کے موقف کی حمایت کرتا ہوں، ہماری پارٹی اس دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی، پارٹی لیڈر شپ کو کہوں گا آج ہی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شمولیت کریں، اسی طرح لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے نکلنے والی بلوچ عوام کی حمایت کرتا ہوں، بلوچستان میں لوگوں کو غائب کرنا ظلم ہے، حکومت ہوش کرے اس سے بلوچ عوام میں بہت زیادہ نفرت پھیل رہی ہے، پہلے ہمیں جبری گمشدگی کے درد کا پتہ نہیں تھا لیکن پنجاب میں سب سے پہلے ہماری پارٹی کے ساتھ جبری گمشدگیاں شروع ہوئیں، اظہر مشوانی کے دونوں بھائی اٹھا لیے اور ابھی تک لاپتہ ہیں، شہباز گل کے بھائی کا پتہ نہیں چل رہا، ہمارے 25 ورکرز اب تک غائب ہیں، آپ لوگوں کو ڈنڈے کے زور پر چپ نہیں کرواسکتے۔

Tags: اردو انٹر نیشنل پاکستان تحریک انصاف عمران خان

Post navigation

Previous: بیجنگ گیمز : امریکی فگر اسکیٹنگ ٹیم کی گولڈ میڈل تقریب 7 اگست کو پیرس میں ہوگی
Next: میتھیو موٹ انگلینڈ کے وائٹ بال کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

یہ بھی پڑہیے

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.