عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سانحہ 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کو عدالت میں طلب کیا گیا تھا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔
دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
عدالت نےکہا کہ 9 مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات میں عمران خان نامزد ہیں ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔