Wednesday, February 26, 2025
HomeTop Newsسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی وزیر خارجہ کی...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

Published on

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دورے میں لبنان اور غزہ پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، وزیرخارجہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت، کابینہ رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسعید بن محمد علی عائیبان بھی شریک تھے اور ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس سے قبل شہزاد ہ فیصل بن فرحان سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کسی حد تک بہتری آئی ہے اور اس کے وجہ سے خطے میں کشیدگی بھی کم ہوئی جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور اس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

Latest articles

مصر نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا امریکی منصوبہ مسترد کردیا

مصری حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو سختی سے...

غزہ مستقبل پر یورپی یونین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز

اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے گزشتہ روز کہا کہ وہ...

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

More like this