Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستان مسلم لیگاگر لاشیں گری تھیں تو چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ طلال چوہدری

اگر لاشیں گری تھیں تو چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ طلال چوہدری

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر لاشیں گری تھیں تو چھوڑ کر کیوں بھاگے؟

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلی بار نہیں بھاگے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر بھاگ گئے، بھاگنے والے بزدل لاشوں اور گولیوں کا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ لاشیں صرف رینجرز اور پولیس کی گری ہیں، پی ٹی آئی کے شر پسندوں کے پاس آنسو گیس کے شیل تھے، کہتے تھے سینے پر گولی کھائیں گے اور بھاگ گئے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ریاست کو کمزور سمجھنے والوں کو سبق مل گیا ہو گا، سرکاری اسلحہ اور گاڑیاں لے کر وفاق پر چڑھائی کرنے آجاتے ہیں لیکن ضلع کرم کوئی نہیں جاتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ اسی وقت ہنگامہ کرتے ہیں جب غیر ملکی دوست مہمان آئے ہوتے ہیں، یہ 9 مئی ٹو تھا، یہ بغاوت کی کوشش تھی۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this