Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹآئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ...

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

Published on

spot_img

آئی سی سی کے وفد کا چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد نے آئندہ مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

وفد گزشتہ رات کراچی پہنچا اور آج صبح نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، وہاں جاری تعمیراتی کام اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

کراچی کے بعد آئی سی سی کا وفد معائنہ کے اگلے مرحلے کے لیے اسلام آباد اور لاہور جائے گا وہ دورہ مکمل کرنے کے بعد مقامات اور تیاریوں کی مکمل رپورٹ تیار کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری سے مارچ تک پاکستان میں ہونے والی ہے، تاہم، ٹورنامنٹ میں بھارت کی شرکت غیر یقینی ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے ملک کے دورے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کی ہے۔

یاد رہے، بھارتی میڈیا میں بی سی سی آئی کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ٹیم آئندہ آئی سی سی ایونٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

مزید رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ نے باضابطہ طور پر دبئی اور سری لنکا کو ہندوستان کے میچوں کی میزبانی کے لیے ممکنہ مقامات کے طور پر تجویز کیا ہے۔

تاہم، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سی ای او جیف ایلارڈائس نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ ظاہر نہیں کی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this