اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اتوار کو جنوبی افریقہ کی نوجوان آل راؤنڈر اینری ڈیرکسن کو 2024 میں تمام فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کے لیے آئی سی سی ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر سے نوازا گیا۔
تئیس سالہ نوجوان نے ہندوستان کی شریانکا پاٹل، اسکاٹ لینڈ کی ساسکیا ہورلی اور آئرلینڈ کی فرییا سارجنٹ سے سخت مقابلے کو شکست دے کر باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔
ڈیرکسن، جس نے 2023 میں اپنا آغاز کیا، اپنے ہمہ جہت کارناموں کی بدولت جلد ہی جنوبی افریقہ کی خواتین کی ٹیم کا ایک اہم حصہ بن کر ابھری۔
انہوں نے 2024 میں تمام فارمیٹس میں 291 رنز بنائے، اس کے ساتھ 11 وکٹ بھی حاصل کیں تاہم ان کی بہترین کارکردگی ٹی ٹوئنٹی میں آئی، جہاں انہوں نے5 وکٹ لینے کے علاوہ 161 رنز بھی بنائے۔
اینری ڈیرکسن نے ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف سخت ترین سیریز کے دوران طویل ترین فارمیٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلوم فونٹین میں ان کی بہترین اننگ 41 رنز تھی، جس کے دوران انہوں نے دوسری وکٹ کے لیے 92 رنز کی شراکت کے ساتھ اننگ کو مستحکم کرنے میں مدد کی۔