Tuesday, January 14, 2025
Homeایرانابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثہ موسمیاتی حالات کی وجہ سے پیش آیا:...

ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثہ موسمیاتی حالات کی وجہ سے پیش آیا: تحقیقی رپورٹ

Published on

ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثہ موسمیاتی حالات کی وجہ سے پیش آیا: تحقیقی رپورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایرانی صدر مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور اس حادثے میں ابراہیم رئیسی اور انکے رفقاء کے جانبحق ہونے کے بعد ایرانی افواج کی جانب سے اس حادثے کی تحقیقات کی گئی ہیں.

ایرانی افواج نے جامع تحقیقات کے بعد حادثے پر اپنی حتمی رپورٹ جاری کی جس میں تصدیق کی کہ حادثہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق’ہیلی کاپٹر کی خریداری سے لے کر اب تک اس کی دیکھ بھال اور مرمت سے متعلق تمام دستاویزات کا فوجی اور سویلین ماہرین نے باریک بینی سے جائزہ لیا جنہوں نے اس بات کا تعین کیا کہ تمام اہم مرمت اور اہم حصوں کی تبدیلی معیاری ضوابط کے مطابق کی گئی تھی۔‘

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرواز کے راستے کے تفصیلی تجزیے سے معلوم ہوا کہ ہیلی کاپٹر اپنے پہلے سے طے شدہ راستے پر تھا اور دوران پرواز اس نے اس روٹ سے انحراف نہیں کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کے باقی حصوں اور سسٹمز بشمول انجن، پاور ٹرانسمیشن سسٹم، فیول سسٹم اور الیکٹرانک آلات کی وزارت دفاع کے ماہرین نے اچھی طرح سے جانچ پڑتال کی گئی اور ان میں ایسا کوئی نقص نہیں پایا گیا جو حادثے کا سبب بن سکتا ہو۔

مزید برآں ایک فرانزک کمیٹی نے پائلٹس سمیت تمام متاثرین کی باقیات کے زہر اور پیتھولوجیکل ٹیسٹ کیے اور نتائج میں کسی مشکوک نتائج کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 پلیئر ڈرافٹ کا اختتام، ٹیموں نے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انتہائی متوقع پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)...

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 ڈرافٹ میں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کے دوران...

ارشد ندیم کی پی ایس ایل ڈرافٹ میں شرکت، ملتان سلطانز کے انتخاب کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جیولین تھرو کے سنسنی خیز اور...

جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پیر کو پاکستان اور متحدہ...

More like this